۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کرونا

حوزہ/مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی یہ 5194 تک پہنچ گئی ہے اور وائرس سے اب تک 149 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 773 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک اس کے 5194 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 65 غیرملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 35 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 149 ہو چکی ہے۔ ابھی تک کورونا متاثرین میں سے 402 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔

#UPDATE: A total of 35 new deaths and 773 new positive cases have been reported in the last 24 hours as India's total number of #Coronavirus positive cases stand at 5194. https://t.co/I92ThAt5um

— ANI (@ANI) April 8, 2020

منگل کے مقابلے بدھ کو متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے، جہاں متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ وہاں اب تک 1018 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور64 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد ہلاک اور 270 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 690 افراد اس وبا سے متاثر جبکہ سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 576 افراد متاثر ہیں اور نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 کیسز پائے گئے اور دو اور لوگوں کی موت ہوئی۔

تلنگانہ میں اب تک 364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد ہلاک، کیرالہ میں 336 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان میں 328 لوگ انفیکشن کے شکار ہیں اور اب تک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 326 افراد متاثر ہیں اور تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 305 اور کرناٹک میں 175 لوگ متاثر ہیں اور دونوں ریاستوں میں چار چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔ آندھرا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور شخص کی موت ہو گئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 115 ہو گئی ہے اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 229 اور گجرات میں 165 لوگ متاثر ہیں اور دونوں ہی ریاستوں میں 13-13 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مدھیہ پردیش میں چار اور گجرات میں ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں سات، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں تین اور بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .